Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بڑے نوٹوں کی منسوخی سے عوام مشکلات سے دوچار

بڑے نوٹوں کی منسوخی سے عوام مشکلات سے دوچار

سدی پیٹ ۔ 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بڑے نوٹوں کی منسوخی سے کاروبار، روزمرہ کی سرگرمیاں برف کی طرح منجمد ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی شادیاں منسوخ ہوچکی ہیں۔ غریب مزدوروں کا برا حال ہے کیونکہ وہ یومیہ اجرت پر اپنی زندگی گذارتا ہے۔ زراعت پیشہ کسان، چھوٹے کاروباری مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کے علاوہ اسکولس، کالج کے طلباء اسکالر شپ فیس ریمبرسمنٹ کی رقم اے ٹی ایم سے نکالنے کئی گھنٹوں قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔ آج صبح کی اولین ساعتوں سے طلباء، نوجوان، بوڑھے مرد اور خواتین کو اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد برانچ سدی پیٹ کے اے ٹی ایم کے پاس قطار میں کھڑے ہوئے دیکھا گیا۔ آسرا وظائف کے معذورین، ضعیف العمر مرد اور خواتین بھی قطاروں میں کھڑے ہوئے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT