Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / بکانیر اراضی مقدمہ : رابرٹ وڈرا کی فرم کو نوٹس

بکانیر اراضی مقدمہ : رابرٹ وڈرا کی فرم کو نوٹس

نئی دہلی ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے راجستھان کے ضلع بکانیر میں اراضی معاملت کے سلسلے میں رقمی بدانتظامی کے تعلق سے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کی فرم کو نوٹس جاری کی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسکائی لائیٹ ہاسپٹلٹی فرم سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مقدمہ کے سلسلے میں مالیاتی ریکارڈ اور دیگر دستاویزات تحقیقاتی عہدیداروں کو پیش کرے ۔ یہ مقدمہ سرحدی ٹاؤن بکانیر کے کولیات علاقہ میں کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر 275 بیگا اراضی کی خریدی سے متعلق ہے ۔

TOPPOPULARRECENT