Saturday , June 24 2017
Home / Top Stories / بکسر ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکہ‘ کسی کو نقصان نہیں پہنچا

بکسر ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکہ‘ کسی کو نقصان نہیں پہنچا

بکسر( بہار)پیرکے روز بہار کے مغل سرائے۔ پٹنہ سیکشن میں واقعہ مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بم دھماکہ پیش آیا۔یہ دھماکہ12:10کے قریب میں ہوا۔

تاہم جانی او رمالی نقصان کی اب تک اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ا س ضمن میں تحقیقات کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق داؤن اوپر سے صرف کررہے ایک مسافر نے ریل پٹریوں پر بم پھینکا‘ جس کے بعد ایک زور دار دھماکہ بھی ہوا اور اس کی آواز بکسر کے گولمبار تک سنائی دی

۔پٹریوں کی فوری مرمت کی گئی اور ریلویز نے اس ضمن میں تحقیقات کا بھی حکم دیاہے۔

انل سیکسینہ ترجمان انڈین ریلویز نے کہاکہ ’’پی ڈبیلو ائی/بکسر نے ہمیں 12:10کے قریب اطلاع دی کہ ڈاؤن لائن کے قریب بکسر اوربارونہ کے قریب 12:05کے وقت ایک بم دھماکہ پیش آیاہے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT