Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بگدل میں آج مفت طبی کیمپ

بگدل میں آج مفت طبی کیمپ

بیدر۔9جنوری۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نا ظم شعبۂ خدمت ِ خلق جماعت ِ اسلامی ہند، بگدل کی جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق جماعت ِ اسلامی ہند، بگدل ، ویلفیر پارٹی آف انڈیا ، بگدل اورساگر ہاسپٹل ، بنگلور کی زیر ِ نگرانی10 جنوری بروز اتوار صبح10تا شام 5تک گو رنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول، نزد بس اسٹا نڈ بگدل میںمختلف امراض کیلئے ’’فری ہیلتھ کیمپ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلب، گردوں، رگوں، بچوں، اور عمومی امراض کا چیک اپ، جنرل میڈیسن، ماہر طفل اور فزیو تھراپی، بی پی(B.P) ، ای سی جی(ECG)، ایکو(ECHO) اور اسکیاننگ کئے جائیں گے۔ جس کیلئے بنگلور، بیدر اور اودگیر سے ماہر و تجربہ کار ڈاکٹر س کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ جن میں ڈاکٹر شری دھر(Neuro Surgeon)، ڈاکٹر کمار(Cardiologist)، ڈاکٹر کرشنپا(Urologist)، ڈاکٹر محمد نجیب انور فہمی(General Physician)، ڈاکٹر عبد الرؤف صدیقی(Children Specialist)، اور ڈاکٹر شیخ زیدحمزہ(Physiotherapist) شامل ہیں۔تشخیص کیلئے آنے والے تمام افراد سےBPL ، ہیلتھ کارڈ یا بیماری سے متعلق کارڈ یا رپورٹ ساتھ میں لانے کی گذارش کی گئی ہے۔ اس موقع پر تمام اہلیان ِ بگدل و اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں رہنے والے بلاتفریق مذہب و ملت تمام انسانوں سے اس ہیلتھ کیمپ سے استعفادہ حاصل کرنے کی گذ ار ش کی گئی ہے۔رجسٹر یشن کیلئے 8746830449 اور مزید تفصیلات کیلئے 9739190167, 9032000939, پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT