Sunday , June 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بگدل میں جشن میلادالنبی ؐ

بگدل میں جشن میلادالنبی ؐ

بیدر18ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)غلامان مصطفیؐ ومیلاد کمیٹی بگدل تعلقہ وضلع بیدرکے زیر اہتمام مورخہ 20ڈسمبر م20ربیع الاوّل بروز منگل بعد نماز عشاء بازارعام بگدل شریف تعلقہ ضلع بیدر میں جلسہ جشن عیدمیلادالنبیؐانعقاد عمل میں آئیگا۔جلسہ کی نگرانی مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآبادکریں گے اور خصوصی خطاب کریں گے۔مہمان خصوصی مولانامفتی محمد فیاض الدین نائب قاضی بیدر ۔جلسہ کی کاروائی کا آغاز جناب حافظ و قاری محمد حنیف امام و خطیب جامع مسجد بگدل کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔حافظ و قاری محمد عبیدا للہ خاں عطاری امام جامع مسجد بیدر،حافظ و قاری محمدطاہر پاشاہ بگدلی نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی بانی وناظم جامعہ روضۃ البنات بیدر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔غلامان مصطفی ﷺومیلاد کمیٹی بگدل کے عہدیداران وارکان واہلیان نے شمع محمد ی کے پروانوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ جشن عید میلاد النبی ؐ میں شرکت کریں۔
٭٭مولانا محمد شکیل حسامی کی بموجب بتاریخ19ڈسمبر بروز پیر بعد نمازِعشاء بمقام حیدرعلی چوک فیض پورہ بیدرمیںجلسہ شان مصطفی منعقد کیا جارہا ہے،جس کو مولانا مجاہدالاسلام جامعی مدرس جامع العلوم بنگلور مخاطب کریں گے۔مولانا مفتی محمد یونس قاسمی ،مولانا عبدالغنی خان خطیب عید گاہ بیدر میزبان مقرر کی حیثیت سے مخاطب کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT