Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بگ باسکٹ آن لائن سوپر مارکیٹ کی بی بی ایکسپریس ڈیلیوری سرویس

بگ باسکٹ آن لائن سوپر مارکیٹ کی بی بی ایکسپریس ڈیلیوری سرویس

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : بگ باسکٹ ہندوستان کی سب سے بڑی آن لائن سوپر مارکیٹ نے آج ’ بی بی ایکسپریس ‘ کو متعارف کیا ہے ۔ حیدرآباد میں گاہکوں کے لیے یہ اس کی ایکسپریس ڈیلیوری سرویس ہے ۔ آرڈر پلیس کرنے کے اندرون 60 منٹس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ گاہک اس سرویس کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ سہولت بخش خریداری کے اصول کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بگ باسکٹ نے اس کے گاہکوں کے لیے نئی سرویس کا آغاز کیا ہے ۔ پہلی مرتبہ استعمال کرنے والوں کو 20 فیصد نقد واپسی دی جائے گی ۔ اس موقع پر مسٹر ابھنئے چودھری ، کو فاونڈر بگ باسکٹ نے کہا یہ بات غور طلب ہے کہ آج لوگ فوری ڈیلیوری چاہتے ہیں اس سلسلے میں بی بی ایکسپران کے لیے مددگار ہے ۔ آن لائن ریٹیل شعبہ میں ہماری ترقی میں مزید اضافہ حکمت عملی کی بنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ اس مالی سال کے اواخر تک ہماری موجودہ مارکٹ کو آٹھ کے ہندسے تک وسعت دینا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT