Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بگ باسکٹ کی 130 جائیدادوں کو پر کرنے کیلئے ادارہ سیاست اور ہلپینگ ہینڈز کی پیش کش

بگ باسکٹ کی 130 جائیدادوں کو پر کرنے کیلئے ادارہ سیاست اور ہلپینگ ہینڈز کی پیش کش

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : بگ باسٹک اس وقت ہندوستان کی ایک ایسی کمپنی ہے جو 5 سال کے اندر ہندوستان میں اپنے کامیاب ترین بزنس سے کروڑوں گاہکوں تک رسائی کرچکی ۔ مس انوشا بھاگواتولا نے میٹرک کامیاب لڑکوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی حیدرآباد میں اپنے تین ویر ہاوزس کھول چکی ہے اور اس کے لیے ان کو درکار ملازمین کی ضرورت ہے ۔ ادارہ سیاست اور ہلپینگ ہینڈز کی مشترکہ کوششوں کو سرہاتے ہوئے مس انوشا نے جناب زاہد علی خاں کو یہ پیشکش کی کہ وہ اپنی 130 جائیدادوں کو پر کرنے کیلئے سیاست کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں ۔ میٹرک کامیاب لڑکوں کیلئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ان کو نہ صرف 10 تا 15 ہزار روپئے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی ۔ بلکہ ان کیلئے میڈیکل ، 5 لاکھ روپئے کا انشورنس اور ان کے اہل و عیال کیلئے مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے مالیہ بھی فراہم کیا جائے گا ۔ جناب زاہد علی خاں نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بگ باسکٹ کے اس پیشکش کا بھر پور فائدہ اٹھائیں اور کوشش کریں کہ محنت ، ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنی ملازمت کا بہترین نمونہ پیش کریں تاکہ ایک اچھی مثال قائم کر کے مزید ملازمتوں کو حاصل کرنے کا موقع ملے ۔ ڈاکٹر شوکت علی مرزا نے بگ باسکٹ کے افسران اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT