Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / بگ باس سیزن دس کے اختتامی تقریب میں سلمان خان کے مظاہرے کا بے چینی سے انتظار

بگ باس سیزن دس کے اختتامی تقریب میں سلمان خان کے مظاہرے کا بے چینی سے انتظار

ممبئی:’بگ باس‘گرانڈ فینالے میں شو کے میزبان سلمان خان کے شاندار مظاہرے کی توقع کی جارہی ہے ‘ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے رتیھک روشن شرکت کریں گے جو اپنے حالیہ دنوں میں ریلیز ہوئے فلم ’’ قابل‘‘ کا پرموشن بھی کریں گے۔

تین ماہ تک مسلسل انٹرٹینمنٹ کے بعد ’’ باگ باس 10 ‘‘کے چار منویر گرجار‘ بانی جج‘ لوپامدرا راؤت‘ اور منو پنجابی شراکت دار فائنل میں پہنچے ہیں۔

گرانڈ فینالے کے موقع پر سلما ن اور دیگر ٹیلی ویثرن اداکار ملکراپنے شاندار مظاہرے کی تیاری کررہے ہیں۔

’’ دبنگ ‘‘ کے اداکار ’’ میرا ہی جلوہ‘ آج کی پارٹی‘‘ گیتوں پر پرفارم کریں گے جبکہ گھر سے نکلنے والے دیگر لوگ گوراؤ چوپڑا‘ روہن مہرہ ‘ مونالیسا‘ نتیبا بھل‘ لوکیش کماری اور نوین پرکاش نہ صرف اسٹیج پر موجود رہیں گے بلکہ بگ باس کے گھر میں جائیں گے۔

بگ باس کے گھر میں اپنے فلم ’’قابل‘‘ کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے فلم کے اداکار ریتھک روشن اپنی ساتھی اداکارہ یامی گوتم کے ساتھ رقص کریں گے۔اس موقع پر کلرس ٹی وی چیانل کے مختلف سیریلس میں نمایاں کردار ادا کرنے والے فنکار بھی اپنا مظاہرہ پیش کریں گے ۔

اداکارہ نیہا دھوپیا اور سہیل خان مشہور سیریل ’’ چھوٹے میاں‘‘ کے ننھے کامیڈینس کے ساتھ اسٹیج پر موجود رہیں گے۔ جبکہ مشہور سنگر شنکر مہادیوان اپنے شو’’ رائیزینگ اسٹار‘‘ کا پرموشن کرتے ہوئے اسٹیج پر دیکھائے دیں گے۔آج شام بگ باس کے فینالے کلرس پر نشر کیاجائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT