Tuesday , September 26 2017
Home / تفریح / بگ باس سیزن 11 کی رومانین شو ’’دافارم‘‘ کے طرز پر پیشکشی

بگ باس سیزن 11 کی رومانین شو ’’دافارم‘‘ کے طرز پر پیشکشی

اکتوبر میں آن ایئر ہونے والے شو کی تیاریاں شروع ، سلمان میز بان

بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان پچھلے سات سال سے لگاتار بگ باس شو کی میزبانی کررہے ہیں اور اب بگ باس سیزن 11 کو بھی وہی ہوسٹ کریں گے۔ اس بار انہوں نے شو کے لئے خاص پلاننگ کی ہے ۔ وہ اسے رومانیہ کے مقبول شو ’’دافارم‘‘ کے طرز پر بنانا چاہتے ہیں۔ رومانیہ میں اس ریالٹی شو کو ان کی لو انٹرسٹ لو لیا ونتور ہوسٹ کررہی تھیں۔ کلرس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ بگ باس 11 اب اور کچھ نہیں بلکہ ’’دافارم‘‘ ہی ہوگا۔ سلیبرٹیز تقریباً تین ماہ ایک فارم میں رہیں گے۔ وہ گائے بکری دھونے سے لے کر کھیتوں میں بیج بونے تک کا کام کریں گے۔ شو میں ایک کسان کو بھی شامل کیا جائے گا جو سلیبرٹیز کو کھیتی باڑی کے طریقہ کار سکھانے میں مدد کرے گا۔ ٹیم نے اس کانسپٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ بگ باس 11 سلمان خان کی ٹائیگر زندہ ہے مکمل ہونے کے بعد اس سال اکتوبر میں شروع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT