Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / بگ باس میں دو پرانے دشمن اور نئے دوست ایک ساتھ

بگ باس میں دو پرانے دشمن اور نئے دوست ایک ساتھ

ممبئی ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : پرانے دشمن سے نئے دوست بننے والے دو بالی ووڈ اسٹارس ’ بگ باس ناؤ ‘ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ نمودار ہوتے ہوئے ایک نئی تاریخ بنائی ہے ۔ یہ دونوں مقبول اداکار ’شعلے ‘ کے جئے ویرو کی طرح بائیک ۔ کار کے ذریعہ شو میں پہونچے ایک دوسرے کے ہٹ نغموں کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے دیکھے گئے ۔ یہ پہلا موقع تھا کہ دونوں سوپر اسٹارس کے درمیان 2007 کی رسواء کن لڑائی کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ 19 دسمبر کو ایک خصوصی پروگرام میں ایک ساتھ شامل ہوئے ’ بجرنگی بھائی جان ‘ کے اسٹار 49 سالہ سلمان نے اپنی روایتی نٹ کھٹ اداؤں سے شرکاء کو محظوظ کیا تو شاہ رخ خاں نے ان کے ساتھ طنز و مزاح کے انتہائی مثالی انداز میں چھیڑ چھاڑ کی ۔ اس موقع پر ایک دوسرے سے برعکس و متضاد دو فلمی ستارے ایک بہترین جوڑی نظر آرہے تھے ۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ میں شاہ رخ ، سلمان اور عامر خاں کے درمیان سخت مسابقت کے پیش نظر انہیں ایک دوسرے کا کٹر حریف سمجھا جاتا ہے ۔ فلمی جرائد میں ان کے درمیان جھگڑوں اور چپقلش کی افواہیں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں ۔ جس کے تناظر میں شاہ رخ نے طنز و مزاح کے اپنے منفرد انداز میں سلمان سے کہا کہ ’ ہم لڑائی جھگڑے میں مصروف رہ گئے ۔عامر خاں ہم دونوں سے آگے نکل گئے اور ہمیں پیچھے چھوڑ دیا ۔ سلمان خاں نے کہا کہ ’ ( لڑائی کے دوران بھی ) میں یا شاہ رخ نے ایک دوسرے کے خلاف کبھی کچھ نہیں کہا ۔ ہم کبھی بھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوئے ہیں ‘ ۔

TOPPOPULARRECENT