Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بھائی نے اپنی بہن کے عاشق کا قتل کردیا

بھائی نے اپنی بہن کے عاشق کا قتل کردیا

حیدرآباد 12ستمبر(یواین آئی)ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک بھائی نے اپنی بہن کے عاشق کا قتل کردیا ۔یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے سیتارام باغ گراونڈمیں پیش آیا۔مقتول امر ، گزشتہ چند ماہ سے کویتا سے محبت کرتا تھا۔حال ہی میں امر اور کویتا بنگالورو چلے گئے تھے ۔لکشمن جو کویتا کا بھائی ہے نے ان کی شادی کے لئے رضامندی کا اظہار کیا جس پرا س کے وعدہ پر یقین کرتے ہوئے یہ دونوں حیدرآباد پہنچے تاہم حیدرآباد واپسی کے بعد لکشمن نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر بڑاپتھر ڈال کر امر کا قتل کردیا ۔بعد ازاں اس نے حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی اختیار کی۔پولیس نے اس کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

 

TOPPOPULARRECENT