Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / بھائی کا بہن پر ناجائز تعلقات کا الزام

بھائی کا بہن پر ناجائز تعلقات کا الزام

اسلام آباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک خاتون کو ناجائز تعلقات کا مرتکب پایا گیا ہے جیسا کہ اس کے بھائی نے شکایت کی ہے کہ اس کی بہن نے ناجائز بچے کو جنم دیا ہے۔ پولیس میں داخل کردہ اپنی شکایت میں اس کے بھائی نے بتایا کہ اس کی بہن کی ایک شخص سے پانچ سال قبل شادی کی تھی اور اسی کے ساتھ شریف آباد نامی علاقہ میں رہنے لگی تھی۔ اس دوران اس کا بہنوئی دو یا تین سال قبل ملازمت کیلئے دوبئی روانہ ہوگیا۔ بھائی نے بتایا کہ کچھ روز قبل اس کی بہن ہمارے گھر آئی اور وہاں موجود خاتون رشتہ داروں کو بتایا کہ وہ حاملہ ہے اور بعدازاں اس نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔ اس نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کی جائے کیونکہ اسے شبہ ہے کہ اس کی بہن کے کسی غیرمرد سے ناجائز تعلقات ہیں کیونکہ اس کا شوہر دو تین سال سے دوبئی میں ہے۔ دریں اثناء پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس معاملے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جائے گی کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اس میں جائیداد کا کوئی تنازعہ بھی ہو۔ خاتون کی ہنوز گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ اس کا ڈی این اے ٹسٹ بھی کروایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT