Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / بھائی کی رسوائی سے دلبرداشتہ بہن کی خودکشی

بھائی کی رسوائی سے دلبرداشتہ بہن کی خودکشی

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) بھائی کی رسوائی سے دلبرداشتہ ایک بہن نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 18سالہ سجاتا جو طالبہ تھی حیات نگر علاقہ میں رہتی تھی اس لڑکی نے گذشتہ روز اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ سجاتا کا بھائی شیکھر ایک خانگی کمپنی میں کام کرتا ہے اور شیکھر گذشتہ چند روز سے اپنے ساتھی کی موٹر سیکل چلارہا تھا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی میں شیکھر بہت سے افراد کا قرض باقی تھا اور ان لوگوں نے موٹر سیکل کھینچ لی تھی۔ اپنے  بیٹے کی موٹر سیکل کے تعلق سے شیکھر کے ساتھی کے والد نے شیکھر کو رسوا کیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر سجاتا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT