Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / بھائی کی فائرنگ بہن زخمی

بھائی کی فائرنگ بہن زخمی

میرٹھ ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ لسیاری گیٹ میں ایک 33 سالہ خاتون اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب اس کے بھائی نے خاندان کی اجازت کے بغیر شادی کرلینے پر فائرنگ کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ خاتون حنا کل اپنے والدین کے مکان جارہی تھی کہ اس کے بھائی انتصار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گولی چلادی ۔ اس خاتون نے 10 سال قبل اپنے ایک پڑوسی امجد سے شادی کرلی تھی ۔ انتصار نے اپنی بہن کو کسی کام کے بہانہ اپنے والدین کے مکان طلب کیا تھا لیکن اس نے راستہ میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ کر بہن کی گردن پر گولی چلادی اور موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔ زخمی خاتون کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ حنا کی شکایت پر انتصار اور کے دو ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیاہے۔

TOPPOPULARRECENT