Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / ’بھائی کی موت کا بدلہ لے کر رہوں گا‘: ٹائیگر میمن

’بھائی کی موت کا بدلہ لے کر رہوں گا‘: ٹائیگر میمن

ممبئی۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی بم دھماکوں کی سازش انجام دینے کے 22سال بعد پولیس کو پھر ایک بار مشتاق ٹائیگر میمن کی آواز سنائی دی ہے۔ اپنے چھوٹے بھائی یعقوب میمن کو پھانسی دینے سے دیڑھ گھنٹہ قبل اس نے لینڈ لائن نمبر پر قریبی رشتہ داروں سے بات چیت کی تھی۔ ممبئی پولیس جو کہ میمن خاندان کے ٹیلی فونس کی خفیہ سماعت کررہی ہے مفرور ٹائیگر میمن اور اس کی والدہ کے درمیان 30جولائی کی اولین ساعتوں میں ٹیلی فون بات چیت کو ریکارڈ کیا ہے ، اس بات چیت میں دھمکی آمیز لہجہ اور جذبہ انتقام سے ممبئی پولیس میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ ٹیلی فونی مذاکرات میں اپنے بھائی کی موت پر اظہار تعزیت کرنے کی بجائے ٹائیگر نے انتقام لینے کی بات کہی ہے۔ ممبئی پولیس نے ریکارڈ کی جانچ کے بعد تصدیق کی ہے کہ یہ ٹائیگر میمن کی آواز ہے اور یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ یعقوب میمن کی موت کا بدلہ لینے دہشت گردانہ حملہ کیا جاسکتا ہے۔ جیسا کہ ٹائیگر میمن نے اپنے خاندان سے وعدہ کیا ہے تاہم ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) کے پی بخشی نے ٹائیگر میمن اور ان کے افراد خاندان میں ٹیلیفونی مذاکرات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ مہاراشٹرا کے ڈی جی پی اورنہ ہی سنٹرل انٹلی جنس ایجنسیوں نے ایسی کوئی رپورٹ دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT