بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

   

حیدرآباد ۔ /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) نلہ کنٹہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں بھائی نے اپنے بھائی کا قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 37 سالہ ایس رمیش نلہ کنٹہ کا ساکن تھا اور اسی گھر میں اس کا بھائی وینکٹیش بھی رہتا تھا ۔ دونوں بھائیوں کے درمیان ملکیت کو لیکر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ رمیش روزانہ اپنی بہن سجاتا سے ملاقات کیلئے جایا کرتا تھا لیکن /5 اور /6 ڈسمبر کو وہ ملاقات کیلئے نہیں گیا جس کے نتیجہ میں بہن اسے ملاقات کیلئے پہونچی تھی اور اس کے کمرے سے جواب نہ ملنے پر وہ شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو طلب کیا تھا ۔ پولیس نے رمیش کے کمرے کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئے جس میں زخمی حالت میں نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس نلہ کنٹہ نے ایک قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔