Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے تلنگانہ لبریشن ڈے کا انعقاد

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے تلنگانہ لبریشن ڈے کا انعقاد

سرکاری طور پر تقریب منانے حکومت سے اپیل ، مرکزی وزراء کی شرکت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج سابقہ حیدرآباد ریاست کے انڈین یونین میں انضمام کی یاد کے موقع پر تلنگانہ لبریشن ڈے منایا ۔ بی جے پی کی تقاریب کے آغاز پر حیدرآباد میں پارٹی ہیڈکوارٹرس پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کی صدارت میں ریاستی صدر جی کشن ریڈی اور بی جے پی فلور لیڈر ڈاکٹر لکشمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس یوم کو سرکاری طور پر منایا جائے ۔ ٹی آر ایس نے بی جے پی اور دیگر کی جانب سے سرکاری تقاریب کے مطالبہ کو نظر انداز کردیا ہے ۔ تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے سرکاری دفاتر پر قومی پرچم کشائی کے واقعات کی اطلاعات بھی ہیں ۔ پولیس نے کسی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے سخت سیکوریٹی انتظام کیے تھے ۔ اتفاق سے آج گنیش چتورتھی کا دن بھی تھا ۔ 1948 میں اس دن حیدرآباد ریاست کے انڈین یونین میں انضمام کے بعد ’ پولیس ایکشن ‘ واقع ہوا ۔ اس طرح ہندوستانی ملٹری نے نظام کی فوج کے خلاف کارروائی کی تھی ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد یہ دوسرا لبریشن ڈے ہے ۔ بی جے پی قائدین نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ایم آئی ایم کے دباؤ میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سابقہ کانگریس حکومت نے روشیا کی قیادت میں اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری طور پر ایوینٹ کو منایا تھا ۔ مرکزی وزراء ہنس راج آہیر اور بنڈارو دتاتریہ اور بی جے پی کے تلنگانہ صدر جی کشن ریڈی نے تقاریب میں حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT