Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بھارتیہ ودیا بھون میں اتوار کو کل ہند مشاعرہ

بھارتیہ ودیا بھون میں اتوار کو کل ہند مشاعرہ

رعنا تبسم اور نوری عزیز کی شرکت ، جناب عامر علی خاں کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( دکن نیوز ) : بھارتیہ ودیا بھون ، کنگ کوٹھی میں خورشید احمد جامی میموریل اکیڈیمی کے زیر اہتمام بعنوان ’یاد خسرو ‘ کل ہند مشاعرہ اتوار 16 اپریل کو شام 7-30 بجے منعقد ہوگا ۔ اس مشاعرہ میں رعنا تبسم ( ممبئی ) ، نوری عزیز ( جالنہ ) ، عباس علی امید ( بھوپال ) اور رفیق جعفر ( پونہ ) مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ جب کہ مشاعرہ کا افتتاح جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں انجام پائے گا ۔ اس مشاعرہ کی صدارت جناب شجاعت علی ( آئی آئی ایس ) جوائنٹ ڈائرکٹر دور درشن نیوز چینائی کی ہوگی ۔ اکیڈیمی کے سرپرست مرزا ذوالقدر بیگ کی سرکردگی میں تمام تیاریاں مکمل کرلی جاچکی ہیں ۔ اکیڈیمی کے نائب صدر طارق خسرو نے بتایا کہ یہ مشاعرہ دور درشن اور ای ٹی وی اردو سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ میزبان شعراء محسن جلگانوی ، نانک سنگھ نشتر ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، محترمہ ثریا مہر ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، جگجیون لال آستھانہ سحر ، ثمینہ خسرو معتمد اکیڈیمی اور ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری اپنا تازہ کلام پیش کریں گے ۔ مشاعرہ کی نظامت سردار اثر کی ہوگی ۔ مشاعرہ کنوینر طہ خسرو نے ادب نواز شخصیتوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ داخلہ کی عام اجازت ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT