Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / بھارتیہ ودیا بھون میں کل ، کُل ہند مشاعرہ

بھارتیہ ودیا بھون میں کل ، کُل ہند مشاعرہ

جناب عامر علی خاں کے ہاتھوں افتتاح ، رعنا تبسم اور نوری عزیز کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : بھارتیہ ودیا بھون ، کنگ کوٹھی میں خورشید احمد جامی میموریل اکیڈیمی کے زیر اہتمام بعنوان یاد خسرو کل ہند مشاعرہ اتوار 16 اپریل کو شام 7 بجے منعقد ہوگا ۔ اس مشاعرہ میں رعنا تبسم ( ممبئی ) ، نوری عزیز ( جالنہ ) ، عباس علی امید ( بھوپال ) اور رفیق جعفر ( پونہ ) مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جب کہ مشاعرہ کا افتتاح جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں انجام پائے گا ۔ اس مشاعرہ کی صدارت جناب شجاعت علی ( آئی آئی ایس ) جوائنٹ ڈائرکٹر دور درشن چینائی کریں گے ۔ اکیڈیمی کے سرپرست جناب مرزا ذوالقدر بیگ کی سرکردگی میں تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ اکیڈیمی کے نائب صدر جناب طارق خسرو نے بتایا کہ یہ مشاعرہ دور درشن اور ای ٹی وی اردو سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ میزبان شعراء محسن جلگانوی ، نانک سنگھ نشتر ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، محترمہ ثریا مہر ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، جگجیون لال آستھانہ سحر ، ثمینہ خسرو ، معتمد اکیڈیمی اور ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری اپنا تازہ کلام پیش کریں گے ۔ مشاعرہ کی نظامت سردار اثر کی ہوگی ۔ مشاعرہ کنوینر طہ خسرو نے ادب نواز شخصیتوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT