Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بھارت فنکشن ہال مولا علی میں آج رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

بھارت فنکشن ہال مولا علی میں آج رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف سے انتظامات ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے رشتوں کے انتخاب کے سلسلہ میں والدین و سرپرستوں کا 49 واں دو بہ دو ملاقات پروگرم اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے شام بھارت فنکشن ہال ، ایچ بی کالونی سکنڈ فیس ، مولا علی حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین و سرپرست رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹس ، انٹر ، ایس ایس سی کے علحدہ علحدہ کاونٹرس بنائے جارہے ہیں ۔ جہاں پیامات کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ عقد ثانی کے لیے علحدہ کاونٹرس ہوں گے ۔ صبح 10 بجے سے شادی خانے کے باب الداخلہ پر لڑکوں اور لڑکیوں کے علحدہ علحدہ رجسٹریشن کاونٹرس پر بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کے ہمراہ مفت رجسٹریشن کی سہولت حاصل رہے گی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ جناب خواجہ واحد علی ( انور بھائی ) مہمان خصوصی ہوں گے ۔ لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن کے تعاون و اشتراک سے ہونے والے اس اہم پروگرام میں مولا علی ، تارناکہ ، اپل ، حبشی گوڑہ ، سائینک پوری ، سکندرآباد میں رہائش پذیر والدین اور سرپرست شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور جناب ایم اے قدیر نے بتایا کہ اس سے قبل 2014 میں مولا علی میں دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں بے شمار رشتے طئے پائے ۔ اسوسی ایشن صدر سید تاج الدین ، نائب صدر خواجہ میاں ، محمد جہانگیر سکریٹری ، ایس کے زماں آرگنائزنگ سکریٹری ، محمد عثمان جوائنٹ سکریٹری ، ایس زین العابدین ( خازن ) کے علاوہ ایگزیکٹیو ممبرس مسرس تنویر ، محمد ذاکر ، عبدالحی ، ایم جاوید اور ایم اے رؤف کے بموجب اس پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور والدین کی جانب سے حوصلہ مند ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ مسرس اقبال احمد خاں ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، ایم اے واحد ، محمد احمد ، محمد برکت علی ، ڈاکٹر دردانہ ، سید ناظم الدین ، ریحانہ ، محمد برکت علی ، محمد احمد ، محمد فرید الدین ، ڈاکٹر عالیہ ، محمد نصر اللہ خاں ، احمد صدیقی مکیش و دیگر ایم ڈی ایف کے ارکان نے والدین سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ دوبہ دو ملاقات پروگرام میں لڑکوں کے والدین کے لیے پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کے لیے رجسٹریشن کاونٹر پر سبز ربن جاری کئے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے کو پہچاننے میں سہولت ہوسکے ۔ اور باہمی مشاورت میں آسانی ہو ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT