Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ’’بھارت ماتا کی جئے ‘‘ حب الوطنی کا پیمانہ نہیں

’’بھارت ماتا کی جئے ‘‘ حب الوطنی کا پیمانہ نہیں

تنازعہ کیلئے اسد اویسی ذمہ دار۔ لیفٹننٹ گورنر دہلی کا تاثر
نئی دہلی۔/12اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے بتایا کہ انہیں ’ بھارت ماتا کی جئے ‘ کہنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن نعرہ لگانے سے انکار کرنے والے کسی ہندوستانی کو قوم دشمن قرار دینے پر اعتراض ہے۔ انہوں نے ملک اور خدا کی عبادت میں فرق کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بخوشی ’ بھارت ماتا کی جئے‘ یا مادر وطن کہہ سکتے ہیں لیکن اگر کوئی یہ نعرہ لگانے سے انکار کرتا ہے تو اسے قوم دشمن قرار نہیں دیا جاسکتا۔ لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ سیاستدانوں کے ان بیانات کو نظر انداز کردیا جائے کہ ’ بھارت ماتا کی جئے ‘ کہنے سے انکار کرنے والے ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔ انہوں نے یہ نشاندہی کی کہ ایم آئی ایم لیڈر اسد اویسی نے ’ بھارت ماتا کی جئے‘ پر تنازعہ چھیڑتے ہوئے اسے ایک ترجیحی مسئلہ بنادیا ہے۔ جبکہ مسلم برادری کے تعلیم، صحت اور دیگر سنگین مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نجیب جنگ نے کہا کہ وادی میں مسلح پولیس فورس کی موجودگی سے کشمیریوں کو مسائل درپیش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT