Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / بھارت ماتا کی جئے پر تنازعہ بے معنی: اڈوانی

بھارت ماتا کی جئے پر تنازعہ بے معنی: اڈوانی

احمدآباد۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حب الوطنی اور بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانے پر گرماگرم مباحث کے دوران بی جے پی کے سرپرست اعلیٰ ایل کے اڈوانی نے آج کہا کہ اس نعرہ پر تنازعہ کوئی مطلب نہیں ہے۔ وہ اس پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔ گاندھی نگر میں ایک تقریب کے موقع پر علحدہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اڈوانی نے یہ بات کہی۔ اڈوانی کا بیان مجلس کے صدر اسدالدین اویسی کے بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانے سے انکار کے بعد منظرعام پر آیا ہے۔ اویسی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دستور کے تحت یہ نعرہ لگانے کی تمام ہندوستانیوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے جس پر ایک تنازعہ پیدا ہوگیا جس میں مزید شدت شیوسینا، بی جے پی اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے اویسی کے موقف کی مذمت کے بعد پیدا ہوگئی۔ مجلس کے رکن اسمبلی کو یہ نعرہ لگانے سے انکار پر مہاراشٹرا اسمبلی سے معطل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT