Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بھاری اکثریت میںدیاکر کو ملک میں ساتواں مقام

بھاری اکثریت میںدیاکر کو ملک میں ساتواں مقام

حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹی آر ایس امیدوار مسٹر پی دیاکر کو حاصل ہوئے ووٹوں کی اساس پر ملک بھر میں ساتواں مقام حاصل ہوا ہے ۔ 2014 عام انتخابات میںبی جے پی امیدوار مسٹر پریتم منڈے بیدی نے لوک سبھا حلقہ سے سات لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ مغربی بنگال کے حلقہ آرام گھر سے مقابلہ کرکے سی پی ایم امیدوار انیل باسو نے  (5,92,502) لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل 1991 میں حلقہ نندیال سے پی وی نرسمہا راؤ نے 5.80 لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے ملک میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ 2014 میں حلقہ وڈودرا سے نریندر مودی نے 5.7 لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔ 2011 میں کڑپہ سے مقابلہ کرکے جگن موہن ریڈی نے 5.45 لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے ملک پانچواں مقام حاصل کیا تھا۔ حاجی پور سے رام ولاس پاسوان نے 5.4 لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے چھٹا مقام حاصل کیا تھا اور آج ورنگل سے مسٹر دیاکر نے 4.59 لاکھ ووٹوں کی اکثریت حاصل کرکے ملک بھر میں ساتواں مقام حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT