Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / بھاری جرمانوں کیلئے موٹر وہیکل ایکٹ لوک سبھا میں پیش

بھاری جرمانوں کیلئے موٹر وہیکل ایکٹ لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسودہ قانون جس میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ سڑک پر حادثوں کا انسداد کیا جاسکے۔ آج لوک سبھا میں پیش کردیا گیا جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کیا اور کہاکہ اِس مسودہ قانون کی نقول قبل ازوقت روایت کے مطابق اُن میں گشت نہیں کروائی گئی تھیں۔ مسودہ قانون میں جس کا نام ’’موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2016‘‘ ہے، تجویز پیش کی گئی ہے کہ ٹریفک کے قواعد کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپئے جرمانہ ، نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے ہیٹ اینڈ رن مقدمات میں 2 لاکھ روپئے معاوضہ وصول کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بِل میں کہا گیا ہے کہ سڑک حادثہ کی صورت میں ہلاکت پر 10 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا جائے۔ ایک ہزار تا 4 ہزار روپئے جرمانہ مقررہ رفتار سے زیادہ  تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر عائد کرنے کی تجویز ہے۔

TOPPOPULARRECENT