Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / بھاری رقومات جمع کرنے والوں کو محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹس

بھاری رقومات جمع کرنے والوں کو محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹس

نئی دہلی ۔ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں /8 نومبر کو 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹ منسوخ کئے جانے کے بعد بینک کھاتوں میں بھاری رقومات جمع کرنے والے افراد اور اداروں کے ذریعہ آمدنی کا پتہ چلانے کیلئے محکمہ انکم ٹیکس نے انتہائی تیز رفتار کارروائی میں سینکڑؤں نوٹسیں جاری کئے ہیں ۔ عہدیداروں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس میں اس ضمن میں ملک گیر پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مختلف دفعات کے تحت نوٹسیں جاری کی گئی ہیں ۔

 

نئے نوٹوں میں دیوناگیری رسم الخط کے استعمال کو چیلنج
نئی دہلی 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سی پی آئی لیڈر نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر دیوناگیری رسم الخط میں 500 اور 2000 روپئے کے نوٹوں کی طباعت کی دستوری حیثیت کو چیلنج کیا ہے اور یہ استدلال پیش کیا ہے کہ یہ اسکرپٹ آرٹیکل 343(1) کے مغائر ہے۔ جبکہ یہ آرٹیکل سرکاری زبان کی توضیح پیش کرتا ہے۔ سی پی آئی نیشنل ایکزیکٹیو ممبر بنٹے وشوام نے کل کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے متعلق مرکز کے اقدام کے خلاف عدالت میں ایک عرضی داخل کی ہے اور بتایا کہ دیوناگیری رسم الخط کا استعمال آرٹیکل 343(1) کے مغائر ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT