Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بھاسکر راؤ کا تلگودیشم ایم ایل سی سے ملاقات کرنے سے انکار

بھاسکر راؤ کا تلگودیشم ایم ایل سی سے ملاقات کرنے سے انکار

بذریعہ گن مین امراوتی دعوت نامہ کی وصولی، تلگودیشم قائدین کی مذمت
حیدرآباد /21 اکتوبر (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر این بھاسکر راؤ نے امراوتی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے ان کے گھر پہنچنے والے تلگودیشم ایم ایل سی ٹی ڈی جناردھن سے ملاقات کرنے کی بجائے اپنے گن مین کو دعوت نامہ وصول کرنے کے لئے روانہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ دینے کی غرض سے ریاستی وزیر اینا یاتروڈو سابق چیف منسٹر سے ملاقات کرنے والے تھے۔ این بھاسکر راؤ نے ان کا کافی دیر تک انتظار بھی کیا، لیکن جب وزیر کی بجائے تلگودیشم کے ایم ایل سی ان کی قیامگاہ پہنچے تو ناراض بھاسکر راؤ نے ایم ایل سی سے ملنے کی بجائے اپنے گن مین کو دعوت نامہ حاصل کرنے کے لئے روانہ کردیا، جس کی تلگودیشم قائدین نے سخت مذمت کی۔ بعد ازاں جب اس سلسلے میں این بھاسکر راؤ سے وضاحت طلب کی گئی تو انھوں نے کہاکہ انھوں نے دعوت نامہ واپس نہیں کیا۔ انھیں اطلاع ملی تھی کہ ان کے گھر ریاستی وزیر اینا یاتروڈو آنے والے ہیں، جن کا انھوں نے کافی دیر تک انتظار کیا، لیکن ایم ایل سی ٹی ڈی جناردھن کی آمد کی انھیں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT