Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بھانجے کی سالگرہ کا کیک خریدنے گیا ماموں سڑک حادثہ میں ہلاک

بھانجے کی سالگرہ کا کیک خریدنے گیا ماموں سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد۔21 مئی (سیاست نیوز) سنتوش نگر، یادگری تھیٹر کے روبرو ایک المناک حادثہ میں اپنے بھانجے کی سالگرہ کے موقع پر کیک خریدنے بیکری جانے والا ماموں برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ منوج کمار ساکن بیرمل گوڑہ اپنے بہنوئی کے ہمراہ سنتوش نگر علاقہ میں واقع ایک بیکری سے کیک خرید کر مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ اتفاقی طور پر اس نے یادگری تھیٹر کے روبرو ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں منوج کمار برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس سنتوش نگر نے منوج کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقلی کیا اور ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT