Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بھاگیر تا اسکیم کے تحت (128) کروڑ روپیوں کی منظوری

بھاگیر تا اسکیم کے تحت (128) کروڑ روپیوں کی منظوری

نظام آباد:20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ مشن بھاگیرتا اسکیم کی عمل آوری کیلئے 127.91 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کیا۔ تفصیلات کے بموجب ریاستی حکومت نے مشن بھاگیرتا کے تحت گھر گھر پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے مشن بھاگیرتا اسکیم کا آغاز کیا تھااور دیہی علاقوں میں ہرگھر کو پانی پہنچانے کیلئے حکومت کی جانب سے 127.91 کروڑ روپئے منظور کیا ہے۔ نظام ساگر پراجیکٹ سے انجام دئیے جانے والے اسمبلی حلقہ کے 210 علاقوں میں 374655 افراد کو اسکیم سے فائدہ حاصل ہوگا۔ یلاریڈی حلقہ کے سداشیونگر منڈل کو 16.11 کروڑ روپئے اس منڈل کے 34 علاقوں کی 60522 عوام کو پانی فراہم کیا جائیگا۔ آرمور حلقہ کے آرمور منڈل کو 21.20 کروڑ روپئے مختص کیا ہے۔ آرمور منڈل کے 21 مقامات کی 78084 عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔ بالکنڈہ حلقہ کے بالکنڈہ منڈل کو 22.72 روپئے مختص کئے گئے اور اس سے 29 علاقوں کے 81696 افراد کو آبی سہولتیں فراہم ہوگی۔ نظام آباد رورل مںڈل کے جکران پلی منڈل کے 22.66 کروڑ روپئے مختص کئے گئے اس سے 29 علاقہ کی 45843 عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔ کاماریڈی حلقہ کے ماچہ ریڈی منڈل 428.32 کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔ 70 علاقوں کے 62.038 افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔

عاشق جوڑے کی خودکشی
نظام آباد:20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد کے Vٹائون علاقہ میں ایک عاشق جوڑے نے خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر Vٹائون سیدیا نے بتایا کہ شانتی نگر میں مقیم سرینواس نگر کے کنال کٹہ کی ارچنا اور موہن کے درمیان گذشتہ ایک سال سے عشق چل رہا تھا اور یہ دونوں الگ الگ طبقہ سے تعلق رکھتے تھے جس کی وجہ سے افراد خاندان ان کی شادی کے خلاف تھے اور کئی دنوں سے بڑوں کی اجازت کے منتظر تھے لیکن دونوں کے افراد خاندان شادی کی خلاف ورزی کرنے پر ان دونوں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کرلیااور ارچنا کے گھر پہنچ کر دونوں مل کر خودکشی کرنے کا فیصلہ کرلیااور پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ مکان مالک برقی تاروں کی مرمت کرنے کیلئے پہنچا تو اس منظر کو دیکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس یہاں پہنچ کر بعد پنچنامہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیااور اس کیس کو درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT