Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بھتیجی کی عصمت ریزی پر ایک شخص گرفتار

بھتیجی کی عصمت ریزی پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /22 جولائی (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ پولیس نے ایک شخص کو اپنی بھتیجی کی عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 50 سالہ آنند جو پیشہ سے ٹیلر کاچی گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے اپنی 15 سالہ بھتیجی کی مبینہ عصمت ریزی کی ۔ جب اس کے بھائی کے مکان میں کوئی موجود نہیں تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آنند اپنے بھائی کے مکان کے پڑوس میں رہتا ہے ۔ لڑکی اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر مکان سے فرار ہوگئی تھی ۔ جس کی تلاش کے بعد اس شرمناک حقیقت کا انکشاف ہوا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT