Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بھدرا کالی دیوی کے سَر پر سونے کا تاج ،کے سی آر نے منت پوری کی

بھدرا کالی دیوی کے سَر پر سونے کا تاج ،کے سی آر نے منت پوری کی

ورنگل۔ 9 اکتوبر (این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ورنگل میں آج بھدرا کالی دیوی کے سر پر 3.7 کروڑ روپئے مالیتی 11.7 کیلو وزنی سونے کا تاج چڑھاتے ہوئے اپنی وہ منت پوری کی جو انہوں نے علیحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران اپنے مقصد میں کامیابی کے لئے مانگی تھی۔ اس موقع پر کے سی آر کی شریک حیات کے شوبھا راؤ، ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری، وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی، اسپیکر مدھوسدن چاری، رکن پارلیمنٹ ونود، رکن اسمبلی ونئے بھاسکر، ٹی آر ایس قائدین اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل کی ترقی کیلئے 1,000 کروڑ روپئے مختص کئے جائیں گے۔ شہر ورنگل کی ترقی کیلئے حکومت پہلے ہی 300 کروڑ روپئے جاری کرچکی ہے۔ کے سی آر نے شہر ورنگل کو ٹیکسٹائل پارک میں تبدیل کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ اس مقصد کیلئے 1200 ایکر اراضی حاصل کی جاچکی ہے، مزید 800 ایکر اراضی حاصل کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT