Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / بھدرواہ میں زلزلے کے جھٹکے

بھدرواہ میں زلزلے کے جھٹکے

بھدروہ (جموں و کشمیر)۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زلزلہ سے ریاست جموں و کشمیر کے ضلع دوڈا کی تحصیل بھدرواہ میں جو ایک پہاڑی علاقہ ہے ، دہل کر رہ گیا۔ یہ زلزلہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ عوام میں دہشت پیدا کرنے کی وجہ بن گیا۔ لوگ اپنے گھروں سے فرار ہوکر سڑکوں پر آ گئے۔ یہ زلزلہ بھدرواہ کے علاقہ میں 7:16 بجے صبح محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ضلع مجسٹریٹ بھدرواہ محمد انور نے کہا کہ دہشت زدہ لوگ زلزلہ کے بعد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ زلزلہ کا مبدا بھدواہ کے جنوب مشرق میں 9 کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع تھا ۔ اس زلزلہ سے پوری وادی کشمیر دہل کر رہ گئی۔
کوچی کے بحریہ کے اڈہ پر
فوجی کی نعش برآمد
کوچی ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 53 سالہ فوجی عہدیدار بحریہ کے اڈہ پر گولیوں کے زخموں سے مردہ پایا گیا۔ بحریہ کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈیفنس سیکوریٹی کور کا سپاہی نائیک سواداسن کے گولیوں کے زخموں سے مردہ دستیاب ہوا۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا جبکہ وہ کوچی کے بحریہ کے اڈہ پر چوکیدار کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ بحریہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ چاہے حادثاتی ہو اس کی توثیق کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاربر ٹرمنس پولیس اسٹیشن واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے۔ مہلوک تھریسور کا متوطن تھا اور اس کے ورثا میں بیوی اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT