Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / بھدرک میں کرفیو میں چار گھنٹے کی ڈھیل

بھدرک میں کرفیو میں چار گھنٹے کی ڈھیل

بھدرک، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اڑیسہ کے بھدرک شہر میں آج انتظامیہ نے کرفیو میں چار گھنٹے کی ڈھیل دی جس کے بعد لوگوں نے مارکیٹوں سے اپنی روزمرہ کی چیزیں خریدیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرفیو میں صبح آٹھ بجے سے دوپہر 12 بجے تک چھوٹ دی گئی اور اسے دن میں بارہ بجے سے کل صبح سات بجے تک پھر لگا دیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ۔خیال رہے کہ ہندو دیوی دیوتاوں کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصروں سے مایوس لوگوں نے کل دیر شام مختلف مقامات پر جم کر توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران شرپسند عناصر نے کئی گھروں اور دکانوں میں آگ لگا دی۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر میں احتیاطا پولیس فورس کی 33 کمپنیاں لگائی گئی ہیں۔ اس دوران کرائم برانچ (سی آئی ڈی) نے سوشل میڈیا پر ہندو دیوی دیوتاوں کے خلاف مبینہ قابل اعتراض تبصروں اور افواہوں کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔انتظامیہ نے لوگوں سے کسی بھی طرح کی افواہوں کے جھانسے میں نہیں آنے اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں اب تک 43 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ریاستی حکومت کے اصرار پر مرکزی نیم فوجی دستوں کی دو کمپنیاں بھی بھدرک پہنچ چکی ہیں۔ مرکز نے اڑیسہ حکومت کو ضرورت پڑنے پر اضافی سیکورٹی فورس فراہم کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT