Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / بھدرک ٹاؤن میں کرفیو میں 9 گھنٹے کی نرمی

بھدرک ٹاؤن میں کرفیو میں 9 گھنٹے کی نرمی

بھدرک ( اوڈیشہ ) 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بھدرک میں ‘ جہاں ہندو دیوتاوں کے خلاف سوشیل میڈیا پر توہین آمیز مواد پیش کئے جانے کے بعد تشدد ھوٹ پڑا تھا ‘ آج کرفیو میں 9 گھنٹے کی نرمی دی گئی اور تعلیمی ادارے کھول دئے گئے ۔ یہاں 7 اپریل کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا جس میں آج صبح 7 بجے سے دن میں دو بجے تک نرمی دی گئی تھی جس میں بعد میں مزید دو گھنٹوں کی توسیع دی گئی ۔ بھدرک کے کلکٹر گیانا رنجن داس نے بتایا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کے حصول اور روز مرہ کے کاموں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نرمی دی گئی تھی ۔ ریوینیو ڈیوژنل کمشنر سنٹرل اے بی اوٹا نے کہا کہ کرفیو میں نو گھنٹے کی نرمی کا فیصلہ تشدد سے متاثرہ ٹاؤن میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو میں نرمی کے دوران آج دو پہر تک کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ تعلیمی ادارے ‘ سرکاری دفاتر ‘ بینکس اور اے ٹی ایم کھلے رہے جبکہ سکیوریٹی فورسیس نے سخت چوکسی برتی ۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت بھی معمول کے مطابق رہی ۔ افواہوں پر قابو پانے کیلئے یہاں سوشیل میڈیا کو ہنوز بلاک رکھا گیا ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس کے بی سنگھ نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT