Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / بھروچ قتل مقدمہ ایک ملزم کو ضمانت منظور

بھروچ قتل مقدمہ ایک ملزم کو ضمانت منظور

احمدآباد ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بھروچ دوہرے قتل مقدمہ کے ایک ملزم کو آج مقامی عدالت نے ضمانت دے دی کیونکہ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی مقررہ 180 دن کی مدت میں چارج شیٹ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ پرنسپل جج پی بی دیسائی کی عدالت نے عبدالصمد کو آج ضمانت منظور کی۔ وہ 2 ملزمین میں ایک ہے جن کے خلاف چارج شیٹ پیش نہیں کی گئی ۔ عدالت نے ملزم کو 15 ہزار روپئے کی ضمانت اور گجرات سے باہر نہ جانے کی شرط پر ضمانت دی۔ عبدالصمد کو پولیس نے گذشتہ سال17  نومبر کو گرفتار کیا تھا۔ اس مقدمہ میں ناصر خان پٹھان دوسرے ملزم ہیں جن کے خلاف بھی چارج شیٹ پیش نہیںکی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT