Sunday , September 24 2017
Home / خواتین کا صفحہ / بھنوؤں کے میک اَپ کے تعلق سے کچھ باتیں

بھنوؤں کے میک اَپ کے تعلق سے کچھ باتیں

بھنوؤں پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اور میک اَپ کرتے ہوئے ان پر جیسے تیسے برش پھیر دیا جاتا ہے۔ ایسا کرنا غلط ہے۔ بھنوؤں پر توجہ دے کر چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ زیادہ محراب دار بھنویں آپ کے میک اَپ کے تاثر کو خراب کردیں گی ، اس لئے بھنوؤں کو بہت زیادہ محراب دار شکل نہ دیں۔ بھنوؤں کو مبالغہ آمیز حد تک ترچھا بھی نہ بنائیں۔

بھنویں آپ کی آنکھوں سے قدرے لمبی ہونی چاہئیں۔ بھنوؤں کو سنوارتے ہوئے سب سے پہلے سیاہ رنگ کے پینسل کے ذریعہ ان کے خدوخال بہتر کریں۔ اس کے بعد اس کے اوپر قدرے بھورے رنگ کی آئیبرو پینسل پھیریں لیکن یہ کام بھنویں رنگنے کے بعد کریں۔ بھنویں ہلکی ہیں تو خالی جگہوں پر آئیبرو پینسل لگائیں۔ پھر آئیبرو برش کی مدد سے بھنوؤں کے اوپر مسکارا لگائیں۔ مسکارا لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ برش پر زیادہ نہ لگا ہو، اور نہ ہی اِدھر اُدھر پھیلے۔بھنوؤں کو زیادہ سیاہ، گھنا اور چمکیلا بنانے کیلئے ان کو آئی شیڈ اور کریم جیسے پانی کے اثر سے محفوظ رکھیں کہ یہ برش پر زیادہ نہ لگے ہوئے ہوں اور نہ ہی اِدھر اُدھر پھیلیں۔ گھنی بھنوؤں پر روزانہ تھوڑی سی ویسلین یا تھوڑا سا تیل لگائیں۔ ان سے بھنویں چمکدار نظر آئیں گی۔

TOPPOPULARRECENT