Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / بھوجبل کی گرفتاری کے خلاف مہاراشٹرا اسمبلی میں احتجاج

بھوجبل کی گرفتاری کے خلاف مہاراشٹرا اسمبلی میں احتجاج

ممبئی۔/15مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) منی لینڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے این سی پی لیڈر چھگن بھوجبل کی گرفتاری پر آج مہاراشٹرا اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا جبکہ اپوزیشن کانگریس اور این سی پی ارکان نے احتجاجی نعرے بلند کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت سیاسی حریفوں سے انتقام لے رہی ہے۔ نئی دہلی میں مہاراشٹرا سدن کے تعمیری کاموں میں دھاندلیوں کے الزام میں گرفتاری کے ایک دن بعد خصوصی عدالت نے 68 سالہ سابق نائب وزیر اعلیٰ کو 17مارچ تک انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں دے دیا ہے۔ عدالت میں بھوجبل کو پیش کئے جانے پر ای ڈی کے وکیل ہیئن وینگاونکر نے بتایا کہ سابق وزیر تعمیرات عامہ نے کوئی تعاون نہیں کیا جب ایجنسی نے کل ان کا بیان ریکارڈ کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ بھوجبل سے متعدد سوالات کئے گئے لیکن یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ ’’ مجھے نہیں معلوم ‘‘۔ عدالت میں بھوجبل اچانک جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھ سے آنسو چھلک پڑے اور یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا  اور ایک سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT