Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / بھوجپور حوالات میں موت ‘تھانہ اور بلاک کے دفتر پر مشتعل ہجوم کا حملہ، آتش زنی

بھوجپور حوالات میں موت ‘تھانہ اور بلاک کے دفتر پر مشتعل ہجوم کا حملہ، آتش زنی

آرا۔ 05 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں بھوجپور ضلع میں کل پولیس تحویل میں ہوئی ایک راج مستری کی موت سے مشتعل لوگوں نے بڑھرا تھانہ اور بلاک آفس میں جم کر توڑ پھوڑ کرنے کے بعد پولیس جیپ میں آگ لگا دی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ چھترنیل سنگھ نے یہاں بتایا کہ شراب پینے کے الزام میں بڑھرا تھانے کی پولیس نے رام سجن تتوا کو گرفتار کیا تھا جس کی کل شام موت ہو گئی تھی۔ تتوا کی موت سے مشتعل ہجوم نے تھانہ اور بلاک کے دفتر پر حملہ کیا۔ اس دوران پرتشدد افراد نے تھانہ کے باہر کھڑی ایک جیپ میں آگ لگا دی اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس میں ایک جوان کا سر پھٹ گیا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ بعد میں مشتعل افراد نے بلاک دفتر پر حملہ کر کے وہاں فرنیچر کو توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسر اور کئی تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا ہے ۔ زخمی پولیس اہلکار کا علاج مقامی ہسپتال میں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شرپسند عناصر کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT