Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بھونس کیندریہ ودیالیہ میں بچوں کیلئے تحریری مقابلہ کا انعقاد

بھونس کیندریہ ودیالیہ میں بچوں کیلئے تحریری مقابلہ کا انعقاد

حیدرآباد 9 اگسٹ (پریس نوٹ) بھونس کیندریہ ودیالیہ میں توانائی کی اہمیت کو اُجاگر کرنے اور نیوکلیر انرجی سے متعلق غلط نظریات کا ازالہ کرنے کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ملک گیر مہم کے حصہ کے طور پر بچوں کے لئے قابل تجدید اور ناقابل تجدید ذرائع توانائی کے موضوع پر ایک تحریری مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس مقابلہ کا اہتمام نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے کیا گیا۔ اس تحریری مقابلہ میں تقریباً 135 طلباء نے حصہ لیا۔ اس کے ونرس ہیں ایس ادیتھری (کلاس VII-D) ، ونر ۔ 1 اور 2 سمپریتی (VIII-G) ونر ۔ II ۔ اسکول پرنسپل بی جیوتی اپرنا نے بچوں کی تخلیقی صلاحیت کی ستائش کی۔ اس موقع پر نیوکلیر انرجی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے معلوماتی میٹریل کو بچوں اور ٹیچرس میں تقسیم کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT