Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بھونگیر نعیم انکاؤنٹر سے پولیس اور قائدین کا بھی انکاؤنٹر؟

بھونگیر نعیم انکاؤنٹر سے پولیس اور قائدین کا بھی انکاؤنٹر؟

پولیس۔ کریمنل تعلقات کی ایک اور داستان ۔ کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات پر اوما ریڈی کو ہراسانی؟

l         ڈی جی پی عہدہ کا پولیس عہدیدار شک کے دائرے میں
l         14 پولیس والوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپئے دیا کرتا تھا نعیم؟
l         نلگنڈہ کے بیشتر پولیس والوں کو بھی ہر ماہ امداد

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : نلگنڈہ ضلع کے ایک ٹاون بھونگیر کا متوطن نعیم الدین جو کبھی نکسلائٹ بن گیا تھا پھر اس کی گرفتاری عمل میں آئی اور جس انداز میں یہ کئی کیسیس میں ملوث رہنے کے باوجود اتنے سال آزاد گھوم رہا تھا بالاخر پولیس کی گولیوں کا شکار ہوگیا ۔ لیکن جاتے جاتے بھونگیر نعیم نے کئی ایسے باب کھول دیا کہ اب روزانہ پولیس اور اہم سیاستدانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔ بھونگیر نعیم کبھی نکسلائٹ تھا تو کبھی پولیس کا ایک ایسا مہرہ جو پولیس کے لیے کسی کو بھی ٹھکانے لگانے والا نشانہ باز تھا ۔ جیسے جیسے تحقیقات میں پیشرفت ہورہی ہے ویسے ویسے نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔ تازہ اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ 14 ایسے آئی پی ایس عہدیدار تھے یا ہیں جنہیں بھونگیر نعیم ماہانہ ایک لاکھ روپئے گھر تک پہنچایا کرتا تھا یہ بھی اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع نلگنڈہ کے تقریبا تمام پولیس والوں کو اس کی جانب سے جیب خرچ بھی دیا جاتا تھا ۔ الغرض یہ کہ نعیم کے انکاونٹر سے پولیس کریمنل تعلقات کا پردہ فاش ہوگیا ہے ۔ پولیس کی ٹیم نے جب نعیم کے گھر اور دیگر مقامات پر دھاوا کیا تو پولیس کے ہاتھ کئی دستاویزات کے علاوہ ڈائری ملی ہے اس ڈائری کے ملنے سے کئی پولیس عہدیداروں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔ ایک عہدیدار جو کہ ایس آئی ٹی کی ٹیم سے وابستہ ہے نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کئی اعلیٰ عہدیدار ڈائری میں اپنا نام پائے جانے سے متعلق استفسار کررہے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کس طرح پولیس نے نعیم کو استعمال کیا اور اپنے مقاصد کی تکمیل کے بعد اسے ہلاک کیا اور اس میں کون کون ملوث ہیں اس کا انکشاف ہونا ہے یہ صرف ایک معمہ بن کر راز رہ جاتا ہے ۔۔
بھونگیر نعیم اور سیاست داں
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بھونگیر نعیم کے پولیس سے تعلقات نے جہاں ڈپارٹمنٹ کی نیند حرام کی ہے وہیں ایسے کئی سیاست داں ہیں جن کی بھی نیند حرام ہوگئی ہے سب سے پہلے نعیم کے انکاونٹر کی وجہ ؟ بتایا جاتا ہے کہ ایک زمین کا معاملہ ہورہا تھا جس میں قریب 700 ایکڑ اراضی کی معاملت تھی ۔ اس میں ایک خاتون رکن پارلیمنٹ ( موجودہ یا سابق ) کا پتہ نہیں چلا کے ملوث ہونے کی اطلاع عام ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بھونگیر نعیم نے اس خاتون کو دھمکی دی کہ وہ اس معاملت سے باز رہیں جس کے بعد اس کے انکاونٹر کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ نلگنڈہ سے تازہ اطلاعات ملی ہے کہ اوما مادھو ریڈی کو پولیس تفتیش کے لیے طلب کرے گی کیوں کہ وہ سابق میں وزیر بھی رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے اشارہ دئیے ہیں ۔ دریں اثناء اوما مادھوریڈی نے بھونگیر میں پریس کانفرنس طلب کی اور شبہ ظاہر کیا کہ پولیس انہیں ملزم نمبر I بنانے کی تیاری میں جٹ گئی ہے ۔باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پولیس کو نعیم کے سیل فون اور لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر کے زیادہ کالس وصول ہونے کا ریکارڈ ملا جس کو بنیاد بناکر پولیس سابق وزیر اور گینگسٹر نعیم کے معاملے میں ملزم نمبر I بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر کے شوہر کو نکسلائٹس نے ہلاک کردیا تھا جس پر سابق وزیر نے نکسلائٹس سے انتقام لینے کے لئے بھونگیر نعیم کی خدمات سے استفادہ کیا اس کو اپنے گھر میں نہ صرف پناہ دی بلکہ سابق وزیر کے کئی حامی نعیم کی گینگ میں بھی شامل ہوگئے۔ ایک موقع پر نعیم نے عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے وزیر کو دوبارہ کامیاب بنانے کے لئے ضلع نلگنڈہ کے ایک رکن اسمبلی کو ڈرا دھمکاکر زبردستی استعفیٰ دلانے اور ضمنی انتخابات میں سابق وزیر کو کامیاب بنانے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT