Thursday , March 30 2017
Home / جرائم و حادثات / بھونگیر نعیم کی سرگرمیوں کی تحقیقات

بھونگیر نعیم کی سرگرمیوں کی تحقیقات

نائب صدر نشین قانون ساز کونسل سے پوچھ تاچھ
حیدرآباد۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) بدنام زمانہ گینگسٹر بھونگیر نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرمین نیتی ودیا ساگر سے پوچھ تاچھ کی۔ ایس آئی ٹی حکام نے ان کی قیام گاہ پہنچ کر نعیم سے انکے تعلقات کے متعلق معلومات حاصل کئے اور بیان قلمبند کیا۔ 3 گھنٹے طویل پوچھ تاچھ میں ایس آئی ٹی نے نعیم کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف زاویوں سے پوچھ تاچھ کی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ بھونگیر سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر ناگیندر کی شکایت پر ایس آئی ٹی نے کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں ودیا ساگر سے معلومات حاصل کی۔ باور کیا جاتا ہے کہ مہلوک گینگسٹر نعیم کی بیوی فرحانہ کی مدد سے ودیا ساگر نے اراضی خریدی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نعیم کے انکاؤنٹر کے بعد حکومت نے سینئر آئی پی ایس عہدیدار ناگی ریڈی کی قیادت میں ایس آئی ٹی قائم کی اور تحقیقاتی ٹیم نے اب تک 197 مقدمات درج کرکے 125 ملزمین کو گرفتار کیا ۔ 330 افراد بشمول عہدیداروں پولیس سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ گرفتار شدہ 107 ملزمین ہنوز مختلف جیلوں میں محروس ہیں اور 878 گواہوں کا بیان قلمبند کیا جاچکا ہے۔ 18 مقدمات میں ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ داخل کی ہے اور دیگر مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT