Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بھونگیر نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات

بھونگیر نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات

اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل ، ناگی ریڈی سربراہ
حیدرآباد۔ 10 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کے خطرناک گینگسٹر بھونگیر نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی باریک بینی سے تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر جنرل پولیس مسٹر انوراگ شرما نے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 8 اگست کو گرے ہاؤنڈس کے ہاتھوں انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوں اور غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی دولت اور جائیدادوں کا پتہ چلانے کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی قیادت حیدرآباد رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر بی ناگی ریڈی کریں گے۔ تفصیلات کے بموجب تشکیل شدہ ایس آئی ٹی میں سائبرآباد کے ایڈیشنل ڈی سی پی کرائمس مسٹر بی سرینواس ریڈی ، انسپکٹر بیگم بازار پولیس اسٹیشن مسٹر سریدھر، انسپکٹر ٹریفک پولیس اوپل مسٹر ایس سدھاکر، ونپرتی سرکل انسپکٹر شاکر حسین، انسپکٹر کورٹلہ سرکل کریم نگر مسٹر راج شیکھر راجو، انسپکٹر سنٹرل کرائم اسٹیشن سنگاریڈی مسٹر ساملا وینکٹیش، انسپکٹر کوداڑ سرکل مسٹر پی مدھوسدن ریڈی اور انسپکٹر آرمور سیتا رام شامل ہیں۔ ڈی جی پی انوراگ شرما نے ایس آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ ٹیم کے تمام ارکان انسپکٹر جنرل پولیس مسٹر ناگی ریڈی کو رپورٹ کریں۔ نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوں کے علاوہ غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی دولت و جائیدادوں اور اسلحہ سے متعلق ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات کے دوران نعیم کے قریبی افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT