Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھونگیر کے گینگسٹر نعیم کی ڈائری ضبط

بھونگیر کے گینگسٹر نعیم کی ڈائری ضبط

ضلع کریم نگر کے چند افراد کا بھی نعیم سے تعلق رکھنے کا انکشاف

کریم نگر 21 ؍ اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماسٹر مائنڈ موسٹ وانٹیڈ مجرم گینگسٹر نعیم کے انکاونٹر کے بعد اس کی دستیاب ڈائری میں کریم نگر ضلع کے متوطن چند ناموں کا انکشاف ہونے کی اطلاع پر سراسمیگی پیدا ہوگئی ۔ یہ بات متعلقہ  اسپیشل برانچ ہیڈ کانسٹبل نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی بی موہن ریڈی جو کہ غیر مجاز سودی کاروبار میں ملوث ہو کر کروڑہا روپئے کے لین دین اورسینکڑوں افراد کے اثاثہ جات ‘ اراضیات اور گھروں پر قبضہ کر بیٹھا ہے جس کے مقدمات عدالت میں زیر دوران ہیں ۔ اس کے کاروبار میں سیاسی قائدین اور پولیس کے کچھ اعلیٰ عہدیدادروں  کی مدد شامل تھی چنانچہ کریم نگر سے کچھ اعلی عہدیدار جن کا سرمایہ اس کے سودی کاروبار میں شامل تھا اس لئے یہاں سے  تبادلہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ موہن ریڈی فینانس کا کاروبار کیا کرتا تھا ۔ موہن ریڈی نعیم کے گیانگ کو مدد فراہم کرتا تھا ۔ نعیم گیانگ کے تعاون سے موہن ریڈی کا کاروبار چل رہا تھا ۔ ایک سیل فون کے نمبر سگنل کے ذریعہ ’’سیٹ‘‘ عہدیدار کریمنگر ضلع تنقیح کررہے ہیں وہ سیل فون موہن ریڈی کا ہی ہے شبہ کیا جا رہا ہے  اسپیشل خصوصی ٹیم ’’سیٹ‘‘ نے موہن ریڈی کے متاثرین  کے تعلق سے ریاستی گورنر ‘ چیف منسٹر وزیر داخلہ چیف جسٹس اور ڈی جی پی کو فیاکس کے ذریعہ تحریری شکایات کی گئی ہے  اس پریس کانفرنس میں ارگیلا نریش ‘ لسرلا اوتم نماشویا ‘ انجی ریڈی ‘ ایشورا چاری ‘ رمیش ‘ سریش اور سروجنا وغیرہ موجود  تھے ۔

TOPPOPULARRECENT