Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / بھوٹان کے شاہی جوڑے کو صدرجمہوریہ کی مبارکباد

بھوٹان کے شاہی جوڑے کو صدرجمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج بھوٹان کے شاہی جوڑے کو لڑکے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نیا ولیعہد شہزادہ پیدا ہوچکا ہے جو ملک کا آئندہ حکمراں ہوگا۔ شاہ جگمے خیسرنامگیال وانگ چُک اور ملیکہ جیٹسن پیما کو قصر لنگ کانا میں لڑکا پیدا ہوا ۔45سالہ نامگیال سرکاری طور پر 2008ء میں بحیثیت بادشاہ تخت پر بیٹھے جب کہ اُن کے والد نے دو سال قبل از وقت اُن کے حق میں دستبرداری اختیار کرلی ۔ آکسفورڈ میں تعلیم یافتہ بادشاہ کی شادی عوام میں سے ایک لڑکی ملیکہ پیما سے 2011میںہوئی ۔ یہ شادی بدھ رسم و رواج کے تحت انجام پائی تھی ۔
ریت کے فنکار سدرشن پٹنائیک کو وزیراعظم کی دعوت
پوری۔7 فبروری( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے ریت فنکار سدرشن پٹنائک کو دعوت دی کہ وہ ریت سے مجسمہ بنانے کا فن گجرات کے نوجوانوں کو سکھائیں ۔ پٹنائک نے وزیراعظم سے ان کے دورہ کے موقع پر ملاقات کی تھی جب کہ وہ صدیوں قدیم جگناتھ مندر میں خراج عقیدت پیش کرنے اڈیشہ کا دورہ کررہے تھے ۔ ریت کے فنکار نے انہیں ریت سے بنائے ہوئے مجسموں کی تصویر پیش کی ۔ انہوں نے لارڈ جگناتھ کا ریت کا مجسمہ بنایا تھا ۔ پٹنائک نے کہا کہ مودی جی سے ملاقات میرے لئے ایک عظیم اعزاز تھا ۔ انہوں نے مجھے گجرات کے نوجوانوں کو اپنے فن کی تربیت دینے کی دعوت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT