Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بھوپال اجتماع کیلئے چار خصوصی ٹرینس

بھوپال اجتماع کیلئے چار خصوصی ٹرینس

حیدرآباد۔15 نومبر (سیاست نیوز) سائوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے بھوپال اجتماع میں شرکت کے لئے جانے والوں کی سہولت کے لئے 26 تا 30 نومبر گنٹور، بھوپال اور دھون کے درمیان چار خصوصی ٹرینس چلائی جائیں گی۔ چنانچہ اسپیشل ٹرین گنٹور۔بھوپال 26 نومبر کو 10.15 بجے شب گنٹور سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز 11.20 بجے شب بھوپال پہنچے گی۔ واپسی میں بھوپال۔ گنٹور اسپیشل ٹرین 30 نومبر کو 9 بجے شب بھوپال سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن شام 7 بجے گنٹور پہنچے گی۔ دونوں سمتوں میں یہ اسپیشل ٹرینس وجئے واڑہ، مدیرا، کھمم، ڈورناکل، محبوب آباد، ورنگل، قاضی پیٹ، جمی کنٹہ، راما گنڈم، سرپور کاغذ نگر، بلہار شاہ، ناگیور، ایٹارسی پر توقف کریں گی۔ دھون بھوپال اسپیشل ٹرینس کی دو سرویسس ہوں گی۔ دھون۔ بھوپال اسپیشل ٹرین 26 نومبر کو رات 9 بجکر 50 منٹ پر دھون سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 11.20 بجے شب بھوپال پہنچے گی۔ واپسی میں بھوپال۔دھون اسپیشل ٹرین 30 نومبر کو 9 بجے شب بھوپال سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز 10 بجے شب دھون پہنچے گی۔ یہ ٹرینس کرنول سٹی، محبوب نگر، کاچی گوڑہ، ملکاجگیری، جنگائوں، قاضی پیٹ پر توقف کریں گی۔ یہ اسپیشل ٹرینس 8 سلیپر کلاس کوچس اور دو سکنڈ کلاس لگیج کم بریک ویان کوچس پر مشتمل ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT