Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / بھوپال جیل واقعہ ،این آئی اے تحقیقات نہیں

بھوپال جیل واقعہ ،این آئی اے تحقیقات نہیں

نئی دہلی ۔ 21 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سیمی کے آٹھ کارکنوں کے بھوپال جیل توڑکر فرار ہونے کے متنازعہ واقعہ کی این آئی اے تحقیقات نہیں کرے گی ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے سمجھا جاتا ہے کہ وزرات داخلہ کو مطلع کیا ہے کہ حکومت مدھیہ پردیش نے پہلے ہی اس واقعہ کی کئی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ سیمی کے آٹھ کارکنوں کے جیل سے فرار ہونے اور پھر اُن کے انکاونٹر کے تعلق سے تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا ۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ اس معاملے میں این آئی اے کو ملوث ہونے کی ضرورت نہیں اور وزرات داخلہ کو اس بارے میں واقف کرادیا گیا ہے ۔ یکم نومبر کو پیش آئے واقعہ کے بعد چیف منسٹر مدھیہ پردیش اور وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ جیل توڑنے کے واقعہ کی این آئی اے تحقیقات کرے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT