Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / بھوپال میں آج سے عالمی ہندی کانفرنس

بھوپال میں آج سے عالمی ہندی کانفرنس

بھوپال ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل یہاں 3 روزہ 10 واں وشواہندی سمیلن (عالمی ہندی کانفرنس) کا افتتاح کریں گے ۔ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان نے یہاں لال پریڈ گراؤنڈ پر کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ہندی زبان کو عالمگیر بنانے میں یہ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی اور عوام کو چاہئیے کہ ہر سطح پر ہندی زبان کا استعمال کریں ۔ اس کانفرنس کا اہتمام وزارت خارجہ نے حکومت مدھیہ پردیش کے تعاون سے کیا ہے جو کہ بھوپال میں 32 سال کے وقفہ کے بعد تیسری مرتبہ منعقد ہورہی ہے ۔

 

راجستھان میں سوائن فلو سے
3 اموات
جئے پور ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): راجستھان میں سوائن فلو سے متاثرہ 3 افراد بشمول 2 خواتین کی موت واقع ہوگئی جب کہ دیگر 7 افراد میں مرض کی مثبت علامتیں پائی گئیں ۔ اسٹیٹ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹوریٹ کے ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ ضلع بران میں 30 سالہ وکرم ، شہر جئے پور میں 58 سالہ پاروتی بنکر اور ضلع بونڈی میں 45 سالہ منجو کی سوائن فلو سے موت ہوگئی ۔ جب کہ دیگر 7 متاثرین کا علاج جاری ہے ۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سرکاری ہاسپٹلوں میں خصوصی علاج کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ریاست بھر میں یکم جنوری سے اب تک سوائن فلو سے 438 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT