Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / بھوپال کے سرکاری کالج میں طالبات کیلئے ڈریس کا لزوم

بھوپال کے سرکاری کالج میں طالبات کیلئے ڈریس کا لزوم

بھوپال ۔ 26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بھوپال کے سرکاری پوسٹ گرائجویٹ کالج میں طالبات کے جینس ، ٹی شرٹ یا لیگ اِن پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور آئندہ ماہ سے ان تمام کے لئے شلوار کرتا اور جیاکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ سروجنی نائیڈو گورنمنٹ گرلز پوسٹ گرائجویٹ کالج کی پرنسپل وندنا اگنی ہوتری نے کہاکہ ڈریس کے لزوم سے طالبات میں ڈسپلین پیدا ہوگا۔ کانگریس طلبہ تنظیم نے اس لزوم کی سخت مخالفت کی جبکہ بی جے پی ملحقہ اے بی وی پی نے تبصرہ سے گریز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT