Thursday , July 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / بھوپتی ۔ پئیس اختلافات دور کرنے کی پیشکش

بھوپتی ۔ پئیس اختلافات دور کرنے کی پیشکش

دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کی خواہش۔ وزیر اسپورٹس گوئل
نئی دہلی 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے آج کہا کہ  اگر انہیں موقع ملتا ہے تو وہ ملک کے دو بڑے ٹینس کھلاڑیوں مہیش بھوپتی اور لئینڈر پئیس کے مابین اختلافات کو ختم کروانے کی کوشش کرینگے ۔ ازبیکستان کے خلاف حالیہ ڈیوس کپ مقابلوں کے دوران بھوپتی اور پئیس کے مابین شدید اختلافات منظر عام پر آگئے تھے ۔ پئیس نے بھوپتی پر ان کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ بھوپتی نے ان سے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جائیگا ۔ دوسری جانب بھوپتی نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے پئیس کیلئے کوئی یقینی جگہ کا وعدہ نہیں کیا تھا ۔ گوئل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہ کپتان کا اختیار تمیزی ہے کہ وہ کس طرح کی ٹیم منتخب کرتا ہے ۔ جہاں تک دونوں کھلاڑیوں میں اختلافات کی بات ہے وہ دونوں سے ملاقات کرینگے اور اگر ان میں کہیں اختلافات ہیں تو وہ انہیں دور کرنے کی کوشش کرینگے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اختلافات سے ٹیم کی کامیابی کہیں پس منظر میں چلی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کرینگے اور یہ جاننے کی کوشش کرینگے آیا دونوں میں اختلافات کیا ہیں اور وہ کوشش کرینگے کہ یہ اختلافات ختم ہوجائیں ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ جہاں تک کھیل کود کا م مسئلہ ہے وہ نہیں سمجھتے کہ انہیں اس میں کوئی مداخلت کرنی چاہئے کیونکہ یہ کپتان کا فیصلہ ہوتا ہے کہ کھیل کیلئے کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT