Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / بھوک ہڑتالی ہاردک پٹیل دواخانہ میںشریک

بھوک ہڑتالی ہاردک پٹیل دواخانہ میںشریک

سورت20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جیل میں قدے پٹیل کوٹہ احتجاج کے لیڈر ہاردک پٹیل کو آج دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ ہاردک جمعرات سے بھوک ہڑتال پر ہے اور اس نے کمزوری و غنودگی کی شکایت کی تھی ۔ 22 سالہ ہاردک پٹیل نے لاجپور جیل میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور کل رات اسے جیل کے سیول ہاسپٹل وارڈ منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے ۔ سیول ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ مہیش واڈیل نے کہا کہ ہاردک پٹیل کو کل رات دیر گئے لاجپور جیل سے یہاں منتقل کیا گیا اور اسے جیل وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ اس نے کمزوری اور غنوبدگی کی شکایت کی تھی ۔ اس کے کچھ طبی معائنے کئے گئے اور وہ بہتر ہے ۔ اس کا علاج دواخانہ میں جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT