Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بھوک ہڑتال پر بیٹھے کپل مشرا کی پٹائی

بھوک ہڑتال پر بیٹھے کپل مشرا کی پٹائی

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے سابق وزیر کپل مشرا دہلی میں وزیر اعلی اروند کجریوال کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ ہڑتال کے دوران ایک نوجوان، مشرا سے ملنے کے بہانے ان قریب پہنچا اور پھر کپل پر حملہ کر دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ اس نوجوان نے کپل مشرا کو تھپڑمارا اور لات وگھونسوں سے حملہ کر دیا۔ انکت کے نام کے اس نوجوان نے خود کو عام آدمی پارٹی کا کا رکن بتایاہے۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما کپل مشرا اپنے گھر کے باہر ہی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی اروند کجریوال سمیت کچھ اور رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سنجے سنگھ نے روس میں غیر قانونی ڈیلنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT